• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فلم چھپن چھپائی کے دوسرے اسپیل کا آغاز ہوگیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی نئی فلم چھپن چھپائی کے دوسرے اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے ۔ دونوں فنکاروں نے الگ الگ موقع پر دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلم ان کے فنی کیریئر کے حوالے سے بہت اہم اور دوررس نتائج کی حامل ثابت ہوگی ۔ اس کا اسکرپٹ غیر معمولی ،جاندار اور منظرکشی بہت بھرپور ہے ۔اداکار احسن خان نے یہ بھی کہا کہ فلم چھپن چھپائی فلمی صنعت کے احیاء کے بعد جدید انداز اور موثر موضوع کی حامل فلم ہے ۔
تازہ ترین