• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باب ڈلن کا نوبل انعام کو نظرانداز کرنا حیران کن ہے،کمیٹی ممبر

اسٹاک ہوم(ایجنسیاں)نوبل انعام دینے والی کمیٹی کے رکن واسٹبرگ کا کہناہے کہ نامور گلوکار باب ڈلن کی جانب سے ادب کا نوبل انعام نظر انداز کرناحیران کن ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئڈیش اکیڈمی کا کہنا ہے کہ امریکی گلوکار سے متعدد بار کوششیں کی گئیں تاہم گلوکار نے نوبل ایوارڈ کو عوامی سطح پر قبول نہیں کیا۔سوئڈیش اکیڈمی کے رکن واسٹبرگ کا کہناہے امریکی گلوکار کی جانب سے اس طرح نوبل ایوارڈ کو نظر انداز کرنا حیران کن ہے انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک پیچیدہ شخصیت کے مالک ہیں جنہیں اسٹیج پر اپنے علاوہ کسی کی موجودگی پسند نہیں ہوتی۔
تازہ ترین