• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینجلینا جولی سے بریڈپٹ کے نارواسلوک کے بارے میں تحقیقات

نیو یارک (ایجنسیاں)امریکہ میں ایف بی آئی ایجنٹ نے ہولی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی اور ان کے بچوں سے بریڈ پٹ کے مبینہ ناروا سلوک سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق3 گھنٹے طویل پوچھ گچھ بظاہر اس بات کا تعین کرنے کے لیے تھی کے بریڈ پٹ کے خلاف نامناسب رویے کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے شواہد کافی ہیں یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق بدسلوکی کا واقعہ فرانس سے امریکا واپسی پر خاندان کے ذاتی جہاز میں پیش آیا جس کے بعد اینجلینا جولی طلاق کی درخواست جمع کرانے پر مجبور ہو گئیں۔ میڈیا کے مطابق ایف بی آئی پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کے واقعے کے وقت جہاز امریکی فضائی حدود میں تھا یا نہیں۔
تازہ ترین