• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ حملے کے پیش نظر فلم ’رئیس‘کی خفیہ مقام پر شوٹنگ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فنکاروں کو بولی وڈ فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں نے جہاں فلم پروڈیوسرز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے وہیں بڑے بجٹ کی زیر تکمیل فلموں کے پروڈیوسرز نے بھی متبادل پلان ترتیب دینا شروع کردیا۔شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی آنے والی فلم رئیس کی شوٹنگ اب خفیہ مقام پر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم سے باہر نہ کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے اب شوٹنگ بھارت سے باہر کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کی بقیہ شوٹنگ ممکنہ طور پر ابو ظہبی میں کی جاسکتی ہے جس کیلئے فلم کی پوری کاسٹ آئندہ چند روز میں ابوظہبی روانہ ہوگی ۔
تازہ ترین