• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم انڈسٹری کے استحکام کیلئے مختلف زبانوں میں فلمیں بننا ضروری ہیں،حاجی شفیق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )معروف فلمساز وفلم تقسیم کار حاجی شفیق نے کہا ہے کہ اردو فلموں کی کامیابی حوصلہ افزا ہے۔اور اس بات کی علامت بھی فلم انڈسڑی کی روایتی رونقیں بھی بحا ل ہورہی ہیں۔لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فلمی صنعت کی بحالی کے عمل کو مستحکم کرنے کی غرض سے پنجابی فلم شروع کی جائے۔ جس کی کہانی مکمل کی جاچکی ہے ۔ فنکاروں کا انتخاب جاری ہے اس کے ڈائریکٹر پرویز رانا ہیں۔کہانی اور مکالمے احمد کمال پاشا کے زور قلم کا نتیجہ ہیں میوزک طافوخان تیار کرہے ہیں۔ گیت کار الطاف باجوہ ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل پشتو فلم کنگ خاں شروع کی تھی جو تکمیلی مراحل میں ہے ۔ حاجی شفیق نے مزید کہ فلم انڈسڑی کے استحکام کے لیے ضروری ہے ملک کی مختلف زبانوں میں فلمین بنتی رہیں۔ اچھے اور مقصدیت کے حامل موضو ع پر مبنی فلمیں اپنی اہمیت منوارہی ہیں۔
تازہ ترین