• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم سیلیوٹ کی دسمبر میں ملک گیر نمائش کی جائیگی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اداکار عجب گل اور صائمہ کی پہلی میگا اسٹار نئی اردو فلم سیلوٹ اب مکمل ہوچکی ہے فلمسازو تقسیم کار نے اس سال دسمبر میں سیلوٹ کی ملک گیر عام نمائش کا بھی فیصلہ کرلیا۔ جس کے دیگر فنکاروں میں راشد محمود، ما ہ نور ،پرویز، عمر شیراز ،نیئر اعجاز اور چائلڈ اسٹار محتشم شامل ہیں ۔ اس کے ہدایتکار شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ فلم سیلوٹ جس طرح اپنے موضوع کے اعتبار سے ایک مختلف فلم ہے اسی طرح تمام آرٹسٹوں نے بھی بہت لگن اور توجہ سے کام کیا ہے۔ فلم کی مرکزی ہیروئن صائمہ کا بھی تجربہ بھی کچھ ایساہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اپنی اس فلم کے لیے ہدایتکار نے ہم سے سخت محنت سے کام لیا ہے ۔وہیں خود انہوں نے بھی بڑی جرأت کے ساتھ مناظر پکچرائز کیے ۔ اس فلم میں کام کرنے سے اپنے وطن اور پاک سر زمین سے محبت کا اظہار بھی ہوتا ہے۔
تازہ ترین