• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے 2002 کے بعد سے حریف ٹیم کو فالو آن نہیں کرایا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابوظہبی ٹیسٹ میں بھی مصباح الحق نے ویسٹ انڈیزکو فالوآن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کو ترجیح دی۔ پاکستانی ٹیم نے 2002میں آخر بار کسی ٹیم کو فالو آن کرایا تھا۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے حریف ٹیم کو پانچویں بار فالوآن کرانے سے گریز کیا اور خود بیٹنگ کو ترجیح دی۔ دلچسپ بات یہ ہے اس سے قبل چاروں ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم فاتح رہی تھی۔ پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولر تھکے ہوئے تھے۔ اس لئے مصباح نے دانش مندانہ فیصلہ کیا ہے۔مصباح الحق نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو فالو آن نہیں کرایا۔ انھوں نے مجموعی طور پر پانچ بار حریف ٹیم کو فالو آن نہیں کرایا ہے۔
تازہ ترین