• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی 500 روپے فی لیٹر کی قیمت والا پانی پیتے ہیں

ممبئی ( جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی کارکردگی بے مثال ہے۔ ان کی پرفارمنس اور مستقل مزاجی کا راز فٹنس ہے۔ وہ سخت محنت کرتے ہیں اور خود کو فٹ رکھنے کیلیے کھانے پینے کے معاملے میں کسی قسم کی مصلحت سے کام نہیں لیتے۔ وہ اپنی ڈائٹ پلان پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ صرف ایک ہی طرح کا پانی پیتے ہیں۔ جس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ویرات کوہلی جس برانڈ کا پانی عام طور پر پینے کیلیے استعمال کرتے ہیں وہ500 روپے فی لیٹر ملتا ہے۔ اب ظاہر ہے جتنے پیسے وہ کرکٹ اور اشتہارات میں کام کرکے کماتے ہیں، اسے خرچ کرنے کیلیے کوئی نہ کوئی وجہ تو چاہیے ہی ناں۔ پانی کے علاوہ کوہلی فٹ رہنے کے لئے اچھے پروٹین والی کھانے کی چیزوں کو ہی اپنی ڈائٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ اس ڈائٹ کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی جم میں بھی خوب پسینہ بہاتے ہے۔ اسی فٹنس کی وجہ سے وہ اکثر شہ سرخیوں میں بھی چھائے رہتے ہیں۔
تازہ ترین