• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرر 12 ویں مرتبہ اسپورٹس مین ایوارڈ کیلئے نامزد، نڈال بھی شامل

جنیوا ( نیوز ایجنسیز) سوئس ٹینس اسٹار اور سترہ مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن راجر فیڈرر 12 مرتبہ اسٹیفن ایڈبرگ اسپورٹسمین ایوارڈ کیلیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ 2004 کو چھوڑ کر ہر بار یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مذکورہ برس یہ اعزاز اسپینش اسٹار رافیل نڈا کے نام رہا تھا۔ اس ایوارڈ کا مقصد سیزن میں ٹینس پلیئرز کی کارکردگی کی اور ٹورنامنٹس کی کامیابیوں کا اعتراف کرنا ہے۔ رواں برس برطانیہ کے اینڈی مرے اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹین سلاس وارنکا بھی ان کے ساتھ مقابلے میں شامل ہیں۔ دریں اثنا 35 سالہ فیڈرر نے آئندہ سیزن کے اختتام پر ریٹائرمنٹ حوالے سے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ رواں برس ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں کینیڈین پلیئر مائلوس رائونک کے ہاتھوں شکست کے بعد فیڈرر نے انجری مسائل کے باعث باقی سیزن سے عدم دستیابی کا اعلان کیا تھا۔ فیڈرر نے کہا ہے کہ وہ فی الحال ٹینس سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے بلکہ وہ 2018 سیزن میں بھی کھیل کو جاری رکھنے کے بارے سوچ رہے ہیں۔
تازہ ترین