• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹار لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں ابتدائی دو دن وکٹ میں اسپنر ز کے لئے مدد نہ تھی اور وکٹ بیٹنگ کے لئے ساز گار تھی لیکن تیسرے دن وکٹ پر گیند اسپین ہورہی ہے اور ہماری جیت کے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔ یہاں لال گیند سے تھوڑی مشکل ہورہی ہے۔ آسٹریلیا کی گیند سے کافی عرصہ بعد بولنگ کررہا ہوں ۔ کوکابرا کی لال گیند کی ہارڈ ہوت ہے اور اس کی سیم جلد خراب ہوجاتی ہے ۔ اتوار کو دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے چار وکٹ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی کا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ تھا۔ اس پر گیند کم بریک ہو رہا تھا۔ یاسر شاہ نے کہا کہ ریویو کا فیصلہ سب مل کر کرتے ہیں اور کئی بار غلطی بھی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو کم اسکور پر آئوٹ کرنا چاہتے تھے لیکن جب انہوں نے مارنا شروع کیا تو غصہ بھی آگیا۔ ہمارے بولر تھکے ہوئے تھے اس لئے فالو آن نہیں کرایا۔ ہم بڑا ہدف دے کر ویسٹ انڈیز کو جلد آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔470رنز کا ہدف دینا چاہتے ہیں۔ یاسر شاہ نے کہا اپنی کرکٹ سے بھرپور انجوائے کررہا ہوں۔
تازہ ترین