• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ رگبی ٹیم نے مسلسل فتوحات کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم نے مسلسل زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو رگبی ٹیسٹ میں زیر کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، یہ بلیک کیپس کی مسلسل 18ویں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ مسلسل 18 فتوحات حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ نیوزی لینڈ نے مسلسل زیادہ کامیابیوں کا اپنا ہی 47سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، بلیک کیپس نے 1965ءسے 1969ءکے دوران مسلسل 17 فتوحات حاصل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
تازہ ترین