• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (جنگ نیوز) گورنمنٹ دہلی کالج حسین آباد کے تحت منعقدہ انٹرکالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ گورنمنٹ جناح کالج نے جیت لی، فائنل میں گورنمنٹ نیشنل کالج کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مقابلوں میں30کالجزنے حصہ لیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز کراچی ریجن ضمیر احمد کھوسو نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تربیت کیلئے تعلیم کے ساتھ کھیل بھی انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کالج کی پرنسپل پروفیسر اسما نور اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن حبیب اللہ خان کو مبارک باد دی ۔
تازہ ترین