• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب وے اور برگر کنگ، ہسپتالوں میںصحت بخش کھانوں کے اہداف پورے کرنے میں ناکام

لندن (جنگ نیوز) سب وے اور برگر کنگ ہسپتالوں میں صحت بخش کھانوں کے اہداف پورے کرنے کی درجہ بندی میں سب سے نیچے پائے گئے ہیں۔ اہداف این ایچ ایس کے مقرر کردہ ہیں۔ درجہ بندی کمپین فار بیٹر ہاسپٹل فوڈ نے سروے کے بعد کی جس کے تحت کوسٹا، سٹار بکس اور سب وے جیسی فرموں کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ رائل والینٹیئری سروس ٹاپ پر رہی اور ایڈن برکس کے ہسپتال واقع کیمبرج میں آئوٹ لیٹ کے مالک سب وے اور برگر کنگ کو نیچے پایا گیا۔ کمپین کی کیتھ ائن بٹن نے کہا کہ دو فرموں کی غیر معیاری کارکردگی کا حامل ہونا افسوسناک ہے۔ سب وے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سروے میں فرم کے عہد کو تسلیم کیا گیا جو اس نے کسٹمرز کو صحت بخش کھانے پیش کرنے کیلئے کر رکھا ہے۔ وہ ہارٹ ریسرچ یوکے کی فخر یہ پارٹنر ہے جو کم چربی والے سب وے کے چوائس کی پیشکش کی حامی ہے۔ دریں اثنا این ایچ ایس انگلینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں ہاسپٹل سپلائرز کی جانب سے صحت مند تبدیلیوں کے بارے میں اچھا ردعمل ملا ہے اور مارچ2017ء تک تبدیلیوں کو یقینی بنانے کے لئے مثبت تبادلہ خیال جاری رکھا جائے گا۔ مریضوں کو صحت بخش کھانوں کے لئے اہداف مقرر کئے جاچکے ہیں جن پر پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔
تازہ ترین