• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کی قربانیاں مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہیں، مقررین

برمنگھم (نمائندہ جنگ) شہدا کربلا نے اسلام کی بقا، سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے کربلا کے تاریخ ساز میدان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی جو تاحیات مسلم امت کے لیے مشعل راہ ہے۔ آج بھی شہدا کربلا جیسے مشن، جذبے، ولولے، ہمت اور صبر و برداشت کو اپنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد رضا و مرکز اہلسنت میں منعقدہ سالانہ محفل شہدا کربلا سے مہتمم مسجد الحاج صوفی محمد ایوب قادری امام مسجد علامہ فاروق احمد نظامی، حافظ محمد عقیل قادری اور دیگر علما و مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے جو قربانی دی وہ اسلام کی سربلندی اور اس کے تحفظ کے لیے سب سے بڑی قربانی تھی آج یزید کا کوئی نام لیوا نہیں لیکن دنیا بھر کے مسلمان اپنے نام کے ساتھ حسین لکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عہد حاضر کے یزیدوں کے خلاف حسینیؓ مشن اپناکر کلمہ حق کہنے کی ضرورت ہے، آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
تازہ ترین