• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی پاکستان نژاد خاتون کی تبسم کے نام سے شناخت

لوٹن(نمائندہ جنگ) ایسکس کلوز لوٹن میں ایک فلیٹ سے پولیس نے10اکتوبرکو ایک 34سالہ پاکستان نژاد خاتون کو مردہ حالت میں پایا تھا،اب ان کا نام ریلیز کر دیاگیا ہے جو تبسم وننگز بتایا گیا ہے۔پہلے اسے خودکشی کاواقعہ سمجھاگیا اب ایک ہفتہ کے بعد اسی پراپرٹی کے قریب ہی ایک بن سے ایک مرد کی بھی باڈی برآمد ہوئی ہے جس پر پولیس دہرے قتل کی انکوائری کر رہی ہے ۔پولیس کو یقین ہے کہ مرد اور عورت دونوں کو ایک ہی وقت قتل کیا گیا ہےجبکہ پولیس نے جب خاتون کی باڈی برآمد کی تھی اس وقت انہیں ایک بچہ بھی ملا تھا جسے کیئر میں دے دیا گیا۔پولیس ان امکانات کا جائزہ لےرہی ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ کیا خاتون اور مرد دونوں کی اموات میںکوئی لنک ہے۔ پولیس نے اس حوالے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا جو اب مزید انکوائری تک ضمانت پر ہے۔تاہم پولیس نے یہ کنفرم نہیں کیا کہ بچہ جو صرف چند دنوں کا ہے وہ مقتولہ کا بچہ ہے یا کہ نہیں جبکہ پولیس نے تبسم کی فیملی کو واقعہ سے آگاہ کر دیا ہے۔پولیس نے تبسم اور اس واقعہ سے متعلق کوئی بھی معلومات پولیس کو پہنچانے کی اپیل بھی کی ہے۔
تازہ ترین