• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کااہتمام

پیرس(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کےبانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب سابق آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی رہنما محمد اشرف ورک آف منڈی بہاؤالدین،چوہدری محمد اقبال گجر سرائے عالمگیر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر جمہوریت کےلئے قربانیاں دینے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا نصرت بھٹو وہ عظیم خاتون تھیں جنہوں نے اپنے خاوند ذوالفقار بھٹو دو بیٹوں اور بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا غم برداشت کیا اور آخری دم تک جمہوریت کےلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھی۔اس موقع ان کے بلند درجات کےلئے خصوصی دعا کے ساتھ ساتھ ملک قوم کی ترقی خوشحالی اور پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی دعا کرائی گئی ۔
تازہ ترین