• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27اکتوبر کشمیریوں کیلئے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے

برمنگھم (پ ر)27اکتوبر کشمیریوں کیلئے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئیں۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی کشمیری بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ان خیالات کااظہار تحریک کشمیر برطانیہ کےمفتی عبدالمجید ندیم، راجہ قمر عباس، شاہنواز علی حیدر اورمحمد یٰسین بدر اور دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال توقع سے زائد احتجاجی مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کے لیے تیا ر ہیں، اس لیے ہنگامی بنیادوں پر زیادہ افراد کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ عالمی دنیا اور بھارت کو بتا نا ہے کہ ہم معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کے خلا ف ہیں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرکے کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت ملنے تک تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی و صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب نے دیگر جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کے لیے کیے جانے والے اقدامات بارے میںبھی بریفنگ دی۔
تازہ ترین