• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی معیشت بدانتظامی اور بحرانوں کی زد میں ہے، شان عباس

لندن(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ایک موٹروے بناکرآسمان سرپراٹھالیا،ان کی بنائی ہوئی موٹروے کو آج بھی سفیدہاتھی کے نام سے یادکیاجاتا ہےپرویز مشرف نے اپنے دوراقتدارمیں کراچی سے خیبرتک موٹرویز کاجال بچھادیا تھااوران کے دورمیں معاشی سرگرمیاں زوروں پرتھیں جبکہ آج قومی معیشت بدانتظامی اوربحرانوں کی زدمیں ہے۔پرویز مشرف کے دورمیں M-1 بھی تعمیرہوئی جو پشاور اور روالپنڈی سے جا ملی ، ان کے حکم پرM-10بھی بنائی گئی تھی جوکراچی نادرن بائی پاس کے نام سے مشہور ہے اورلوگ اس سے مستفیدہورہے ہیں۔وہ اپنے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے دورمیں کاروباری طبقات،دفتری اہلکار ،مزدور اورکسان سبھی خوشحال تھے جبکہ آج ہرطبقہ حالت سوگ میں ہے حکمرانوں کی طرف سے کشکول توڑنے کاتاثردرست نہیں کیونکہ انہوں نے حالیہ تین برسوں میں ریکارڈ قرض لیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان میں شخصی آمریت کاراج ہے اورعوام اپنے نجات دہندہ پرویز مشرف کے منتظر ہیں۔
تازہ ترین