• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقی مراسلات ...بے روزگار پاکستان، غیر سنجیدہ حکمران

پاکستان کو درپیش دیگر کئی مسائل میں بے روزگاری بھی شامل ہے جو اب ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ غیر خواندہ افراد کی بے روزگاری تو سمجھ میں آتی ہے، مگر یہاں تو پڑھے لکھے حتیٰ کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی بے روزگار ہی نظر آتے ہیں۔ اس بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ ہمارے حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے کیونکہ حکومت ڈگری لینے والے طلبہ کی کوئی حد مقرر نہیں کرتی کہ اُس تناسب سے اتنی نوکریاں بھی مہیا کی جا سکیں۔ دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں میرٹ کی پامالی کا رواج موجود ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نااہل افراد کو نوکریاں دیدی جاتی ہیں اور قابل اور مستحق افراد منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ آبادی کے تناسب سے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دے اور میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنائے تاکہ روز افزوں بڑھتی ہوئی بے روز گاری پر قابو پایا جا سکے۔
(فہد انور)
fahadanwer@gmail.com

.
تازہ ترین