• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران خان نے کرکٹ اور سوشل ورک میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف جیسی انتہائی متحرک اور منظم سیاسی جماعت قائم کرنے کے بعد پاکستانی سیاست میں نہایت تیزرفتاری سے جگہ بنائی مگر 2013ء کے عام انتخابات کے بعد سے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت ایوانوں میں کم اور سڑکوں پر زیادہ نظر آئی ہے۔ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لانے کی خواہاں ہے مگر ایوان میں بیٹھنے کی روادار نہیں۔ اب عمران خان نے 2نومبر کو ایک بار پھر سڑکوں پر آنے اور وفاقی دارالحکومت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف اس بار کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے یا ہمیشہ کی طرح اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ میرا تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو یہ مشورہ ہے کہ ایوان میں ایک اچھے حزب اختلاف کے طور پر موجود رہیں اور جمہوریت کا پہیہ چلنے دیں۔
(فرید غازی)
fareed.ghazi@gmail.com

.
تازہ ترین