• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹینر ٹولہ انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہا ہے، اشرف علی انصاری

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کنٹینر ٹولہ غیر ملکی آقاؤں کے کہنے پرملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہا ہے ،آئے دنوں کے احتجاج کی وجہ سے عوام مشکلات میں مبتلا ہے،مسلم لیگ ن وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جس میں پاک چائنہ معاہدے، ملک میں آمدورفت کے ذرائع، تعلیم ، صحت کے لیے اصلاحات ،دہشت گردی کے لیے کاوشیں اور لوڈ شیڈنگ کے لیے اقدامات نمایاں ہے، ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 93کے ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین