• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف عمران خاں کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے نیا پاکستان وجود میں لائے گی، رانا شہزاد

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف عمران خاں کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے نیا پاکستان وجود میں لائے گی، جس سے دنیا میں ملک کا مقام بلند ہوگا میا ں نواز شریف پانامہ کی وجہ سے بند گلی میں آگئے ہیں اور اقتدار سے چمٹ کر عالمی دنیا میں باعث ندامت بنے ہوئے ہیں ،تحریک انصاف کرپشن کرنے والوں کو ملک سے نکال باہر کرے گی، کارکن 2نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج میں حصہ لیں ،ان خیالات کا اظہار لدھے والا حسنین ٹاؤن میں تحریک انصاف این اے 98کے امید وار رانا شہزاد حفیظ ، اور سینئر رہنما ڈاکٹر طاہر علی شہزاد نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین