گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ملک میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاناما شریف کا احتساب ضروری ہے،2نومبر کا دھرنا کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ملک و قوم مشکلات میں جب کہ حکمران بادشاہوں کی زندگی گزار رہے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کے رہنما اکرام بابر کھوکھرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔