• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی،ایم کیوایم کے مسمار دفتر میں کھدائی، جدید اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قانو ن نافذ کرنے والے ادارے نے نیو کراچی میں ایم کیو ایم کے مسمار شدہ دفتر میں کھدا ئی کے بعد جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے نیو کراچی سے گرفتار ہونے والے شریف آباد کے سابق یوسی ناظم ابو حامد کی نشاندہی پر اتوار کی صبح نیو کراچی میں کارروائی کی اور متحدہ کے مسمار دفتر پر پہنچ کر اس کے ملبے کو ہٹانے کے بعد کھدائی کر کے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ برآمد کرلیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحے میں سیون ایم ایم رائفل،نائن ایم ایم پستول، کلاشنکوف، دستی بم اور آوان بم شامل ہیں ۔
تازہ ترین