• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفیق موڑنالے میں ڈوب کر 2 نوجوان، دیگرواقعات میں 6 افراد جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شفیق موڑ کے قریب  نالے میں ڈوب کر2نوجوان ، دیگر واقعات میں6 افراد جاں بحق  ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے لانڈھی نمبر 89میں گاڑی کی ٹکرسے 18سالہ حمزہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری جناح اسپتال منتقل کیاگیا ،تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیا،متوفی لانڈھی کا رہائشی بتایاجاتاہے ،نیوکراچی کے علاقے شفیق موڑ کے قریب واقع نالے میں ڈوب کر 19سالہ نصیب ولد بخت رحمن اور 14سالہ نعمت اللہ ولد شیر زادہ جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں عباسی اسپتال لائی گئیں ،پولیس نےضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردیں ،لنک روڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 22سالہ گل امین جاں بحق ہوگیا،متوفی سہراب گوٹھ کارہائشی تھا، لانڈھی چراغ ہوٹل کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے  42سالہ شفیق الزماں  شدید زخمی ہوگیا ، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کاز وے پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس پر سوار ایک نوجوان  شاہ رخ شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ،بریگیڈ کے علاقے نمائش چورنگی انڈر پاس میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 17سالہ اسامہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا متوفی  لائینز ایریا کا رہائشی تھا،ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ این ایل سی کٹ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص عبداللہ جاں بحق ہو گیا ،گڈاپ سٹی کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے کشن لعل بے ہوش ہو گیا جس کوفوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا،جہاں پر داکٹرز نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔
تازہ ترین