• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ شہر سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف ایکشن کے لئے جدید خطوط پر حکمت عملی طے کرلی گئی  ہے۔سی آئی اے کواسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی کا خصوصی ٹاسک ملنے پر اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے رہی ہے ،جو اچانک پورے شہر میں خفیہ جال پھیلا کر اسٹریٹ کریمنل کے خلاف آپریشن کا آغاز کریں گی ،وہ اپنے دفتر میں میڈیا  سے گفتگو کررہے تھے انھوں نے کہاکہ شہر کے پانچوں اضلاع میں اسٹریٹ کرائم کے ریکارڈ کے تناسب اور ہر ضلع کے کرائم کی نوعیت  کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور کریمنلز کی گرفتاری کا ٹاسک دینے کے ساتھ ساتھ ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی ،انھو نے کہاکہ سی آئی اے کے تینوں یونٹوں ایس آئی یو ،اے وی سی سی ،اور اے سی ایل سی سے تجربہ کار اور ماہر پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں بنائی جائیں گی ،جو گرفتار اسٹریٹ کریمنل گروہوں کے تفتیشی ریکارڈ سے ان کے روپوش ساتھیوں اور سہولت کاروں کا کھوج لگائیں گی ، ڈاکٹر جمیل احمد نے کہاکہ سی آئی اے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف بھرپور اور ریکارڈ کارروائیاں کرکے شہر کو اسٹریٹ کرائم کے عذاب سے نجات دلانے میں اپنا کردار اداکرے گی۔
تازہ ترین