• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بلدیاتی اداروں کی بدحالی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے، جام شورو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ اس وقت کراچی میں بلدیاتی اداروں کی بدحالی کی اصل ذمہ دار ہی ایم کیو ایم ہے۔ ماضی میں بلدیاتی ادارے ہمیشہ ایم کیو ایم کے پاس رہے ہیں اور انہوں نے جس طرح ان اداروں کے ساتھ ظلم کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے آج کراچی کا مئیر، ڈپٹی مئیر اور کئی ڈی ایم سیز کے چیئرمین ایم کیو ایم کے ہیں تو وہ کیوں اس شہر کی خدمت نہیں کررہے۔جب نعمت اللہ خان مئیر کراچی تھے، اس وقت کے ایم سی میں 15 ہزار ملازمین اور جب مصطفی کمال ناظم کراچی تھے اس وقت ان ملازمین کی تعداد 60 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی تھی، اسکی ذمہ داری بھی ایم کیو ایم کیوں قبول نہیں کرتی۔
تازہ ترین