• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ الجامعہ کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ قابل مذمت ہے ، جمعیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انچارج انتظامی امور اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی عزیر اختر نے گزشتہ روز من پسند مطالبات کی منظوری کیلئے کیئے جانے والے مظاہرے کے دوران ملازمین کی شیخ الجامعہ سے بدتمیزی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعے کو اساتذہ کی توہین قرار دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اساتذہ معماران قوم ہیں ان کی توہین معاشرتی قدروں کی پامالی ہے تا ہم سیکیوریٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خالد عراقی کی جانب سے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کرنا لائق تحسین ہے۔
تازہ ترین