• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک خریداری کے معاملات کی تحقیقات کرائی جائے،جماعت اسلامی

 کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)کراچی کے عوام کے اربوں روپے کی رقم کے الیکٹرک کے ذمے واجب الادا ہے جسے عوام کو واپس کیے بغیر کے الیکٹرک کا ادارہ فروخت نہیں کرنے دیا جائے گا۔ شنگھائی الیکٹرک اور کے الیکٹرک میں خریداری کے معاملات کی تحقیقات کرائی جائے صارفین سے اضافی بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی اضافی رقم ،حکومتی سبسیڈی اور فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہر ماہ یونٹس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافوں کے خلاف جلد ہی کراچی کی سول سوسائٹی کے ساتھ اوپن ہائوس اجلاس کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہا رجماعت اسلامی کراچی کے تحت شہری و بلدیاتی اور عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں قائم مرکزی پبلک ایڈ کمیٹی کے سربراہ سیف الدین ایڈووکیٹ نے ادارہ نور حق میں پبلک ایڈ کمیٹی کی مرکزی کیبنٹ کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں کے الیکٹرک اوپن ہائوس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کے الیکٹرک کمپلینٹ سیل کے انچارج عمران شاہدنے کہا کہ اس اوپن ہائوس  میں عوام کے نمائندوں، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات ، تجارتی انجمنوں کے ذمہ داران اور کے الیکٹرک کے حکام کو مدعو کیا جارہا ہے،اجلاس میں عوام کی مشکلات کو کے الیکٹرک کے حکام تک براہ راست پہنچایا جائے گا اور متعلقہ ادارے کی وضاحت کو بھی سنا جائے گا،عمران شاہد نے کراچی کی تمام زونل اور ضلعی پبلک ایڈ کمیٹیوں کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بجلی کے حوالے سے درپش مسائل کو اوپن ہائوس  میں پیش کریں ۔ اجلاس میں پبلک ایڈ کمیٹی کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ۔پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سکریٹری نجیب ایوبی نے روزگار ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پبلک ایڈ کی مزید کمیٹیوں کا ا علان کیا اورشعبہ روزگار کا انچارج خالد خان ، صحت و سرکاری ہسپتالوں کے شعبے کا انچارج ڈاکٹر عبداللہ متقی کو مقررکیا گیا،روڈ سیفٹی منجمنٹ کے حوالے سے قائم کمیٹی کے انچارج اور پبلک ایڈ کمیٹی کے نائب صدر طارق جمیل نے اجلاس کو بتایا کہ پولیس کے ہاتھوں معصوم طالبعلم عتیق اللہ کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کمیٹی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نادرا کے حوالے سے قائم کمیٹی کے انچارج طاہر امیر الحسن نے کہا کہ شناختی کارڈ کی رینیول میں عوام کو بلاجواز پریشا ن کیا جارہا ہے ۔ جس کی روک تھام کے لئے نادرا سینٹرز کے باہر رہنمائی کیمپ لگائے جائیں گے،  اسلام الدین ظفر نے کہا کہ الخدمت کے تعاون سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ پروگرام کے تحت کراچی کی سطح پر رضاکاروں کی تربیت و آگا ہی کاکورس شروع کیا جارہا ہے جس کی تفصیلات جلد فراہم کردی جائیں گی۔ 
تازہ ترین