• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سٹی ناظم اورگورنرکے الزامات کی تحقیقات کرائی جائے، شاہی سید

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ سابق سٹی ناظم اور گورنرسندھ کے باہمی الزامات کی فی الفور تحقیقات کروائی جائیں ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ موقف کی تائید ہوئی ہے وقت آن پہنچا ہے کہ سانحہ بارہ مئی کی فی الفور ازسر نو تحقیقات کی جائیں سانحہ بارہ مئی میں کئی سیاسی جماعتوں سمیت وکلاء شہید ہوئے تھے اس وقت کے وزیر داخلہ ،گورنر سندھ ،سٹی ناظم سمیت تمام اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کو شامل تفتیش کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں کراچی کے تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی بھر پور انداز میں اپنی تنظیمی اجلاسوں کا انعقاد کرے گی شہر بھر میں اپنی تنظیمی اجلاسوں کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے آئندہ ماہ میں اے این پی شہر کی تمام یونین کونسلوں میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کرے گی۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری،صوبائی سالار کچکول خان مرکزی نائب  صدرہ کاملہ خان  ،مرکزی لیبر سیکریٹری امیر نواب خان اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اراکین سید حنیف شاہ آغا اور حاجی شیر افضل بھی موجودتھے۔
تازہ ترین