• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم علی شاہ کا نویدقمر سے ان کے والدکے انتقال پر اظہارتعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوید قمر کے والد قمر الزمان شاہ کی وفات پر اپنے گہرے دکھ اور رنج وغم کااظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قمرالزمان شاہ نہ صرف بہت بڑی شخصیت تھے بلکہ وہ ایک دانشور کاشتکار رہنمااورسیاستدان بھی تھے۔ان کی وفات سے سندھ ایک نہایت معتبر اور بااثر شخصیت سے محروم ہوگیا ہے ۔
تازہ ترین