• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے میں کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے، منظور رضی،ورکرز یونین کا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کا اجلاس کراچی میں زیر صدارت چیئرمین منظور احمد رضی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری محمد نسیم رائو ڈویژنل عہدیداران صدر غلام علی بٹ، امجدخان، منیرعباسی، پرویز رضا خان، جاوید لطیف احمد شیخ گلفام احمد کے علاوہ دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منظور رضی نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی جانب سے ریلوے میں 60 ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات کراکر ملوث افسران کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا جائے۔ منظور رضی نے کہا کہ سندھ حکومت نے 1997ء سے 2010ء کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح وفاقی حکومت اور خاص کر صدر اور وزیراعظم بھی پرویز مشرف کے دور میں نکالے گئے غریب اور اسکیل نمبر 1تا 11 کے ملازمین کو بھی معاف کرکے ملازمت پربحال کیا جائے۔
تازہ ترین