• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن کے نام پر پرانی سبزی منڈی کے مکینوں کو تنگ کیا جارہا ہے،اکمل گل

کراچی (پ ر) پرانی سبزی منڈی میں منشیات فروشی کیخلاف آپریشن کے نام پر عام شہریو ںکے گھروں میں مبینہ لوٹ مار بند کی جائے باعزت علاقہ مکینوں کی عزت نفس کو مجروح کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پختون اتحاد فیڈریشن کے صدرا کمل گل زرین خان نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی کوثر، صدر یعقوب، عائشہ بی بی، زینب بی بی، اسماء کلثوم، نسرین صداقت ویگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ علاقے کے ایس ایچ او اور دیگر کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر بلاجواز ظلم وستم کا نشانہ بننے والے مکینوں سےانصاف کیا جائے۔
تازہ ترین