• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بند کرنیوالے ملکی مفاد کو نقصان نہ پہنچائیں،مفتی یوسف قصوری

کراچی (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری کی زیر صدارت صوبائی سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں سندھ کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی گئی ، فیصلے کے مطابق سید عامر نجیب کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل ،محمد اشرف قریشی کو چئیرمین سیاسی امور کمیٹی ، ایم مزمل صدیقی کو مشیر برائے صوبائی امیر ، حافظ شاہان احمد پریس سیکریٹری اور شرافت حسین اثری کو رابطہ سیکریٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔ اجلاس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی ذ یلی تنظیم اہلحدیث یوتھ فورس کراچی کی تنظیم نو کا فیصلہ بھی کیا گیا اور مولانا نعمان اصغر کی قیادت میں ایک 6 رکنی کمیٹی کو کراچی میں تنظیم نو کا ٹاسک دے دیا گیا ، اجلاس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے علاقائی ذمہ داروں کی نامزدگیاں کی گئیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ شراب خانوں کی بندش کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ لائق تحسین ہے حکومت سندھ فوری عمل درآمد کرائے ۔ انھوں نے کہا کہ شراب کے علاوہ نشے کی جو جو شکلیں رائج ہیں حکومت ان سب کے استعمال کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے ۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کا پروگرام بنانے والے حکومت کی مخالفت میں اندھے ہو کر ملکی مفادات کو نقصان نہ پہنچائیں ۔ اجلاس میں مولانا ابراہیم طارق ، مولانا افضل سردار مولانا محب اللہ ، مولانا یوسف کاظم ، حاجی حنیف بندھانی مولانا عبد الوھاب سیٹھار ، اسلم کمبوہ ، شکیل اختر اور دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔
تازہ ترین