• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے موثرحکمت عملی بنائی جائے،جان محمدبلوچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتر ی کیلئے دستیاب وسائل کو برئوے کار لاتے ہوئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے اور جدید تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اصلاحات کا نفاذ عمل میں لایا جائے ، ضلع ملیر میں جاری خصوصی صفائی مہم کے دوران بلدیہ ملیر کی تمام تیرہ یوسیز کو کچرے سے پاک بنانے اور عوام کو صاف ستھرے و پر فضا ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کا تسلسل جاری ہے، بلدیہ ملیر میں صفائی مہم تیزی سے جاری ہے جسکے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ ملیر میں جاری خصوصی صفائی مہم کے دوران یو سی پانچ کیٹل کالونی میں صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمیونسپل کمشنر عمران اسلم، وائس چیئرمین یوسی پانچ کیٹل کالونی چودھری اکرم ،اقلیتی کونسلر یوسف غوری، یو سی اراکین ، ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصر، ڈائریکٹر سولیڈ ویسٹ واثق ظفر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین