• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالی سےقبل پنشن اور تنخواہیں ادا کی جائیں، ذوالفقار شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن  سندھ کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ہندو اسٹاف کو دیوالی  کے تہوار سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے 19اکتوبر کو نوٹیفکیشن کو جاری کر دیا ہے لیکن تاحال بلدیاتی اداروں کو OZTگرانٹ جاری نہیں کی گئی جسکی وجہ سے دیوالی کے تہوار سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہے لہذا 24اکتوبر تک بلدیاتی اداروں کیOZTگرانٹ ریلیز کی جائے تاکہ دیوالی کے تہوار سے قبل ہندو اسٹاف اس قابل ہوسکے کہ وہ اپنے اہل وعیال کے ہمراہ ایڈونس  تنخواہ ملنے کی وجہ سے دیوالی کا  تہوار مناسکیں ۔دیوالی کا تہوار 30اکتوبر کو   منایا جائے گا۔سید ذوالفقار شاہ نے مزید کہا کہ سجن یونین )سی بی اے (کے ایم سی کا معاہدہ 84 اس سلسلے میں بنیادی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے جس میں سندھ حکومت کی منظوری سے یہ طے کیا گیا ہے کہ مسلم اسٹاف ،مسیحی اسٹاف اور ہندو اسٹاف کے دو دو تہواروں عیدالفطر،عیدالاضحی،ایسٹر،کرسمس،ہولی ،اوردیوالی کے موقع پر تہوار سے قبل تنخواہیں پنشن اداکی جاتی ہیں کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ایم سی ،بلدیہ جنوبی،بلدیہ غربی،بلدیہ شرقی،بلدیہ ملیرمیں ہندو اسٹاف کی اکثریت کام کرتی ہے جنکی تعداد 10ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ 7ہزار سے زائد ہندو پنشنرز بھی کے ایم سی کے پے رول پر ہیں جنہیں ایڈوانس پنشن ادا کرنی ہے لہذا اس سلسلے میں فوری طور پر OZTگرانٹ جاری کی جائے۔
تازہ ترین