• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مسئلہ کشمیر کوموثر انداز میں عا لمی سطح پر اجاگر کرے،یعقوب شہباز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سند ھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ نہتے کشمیر یوں پر بھارتی جارحیت مسلسل جاری ہے جس کی شدید مذمت کر تے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں ہم کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کر تے ہیں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے بھارت بے گناہ عوام کو گو لیوں کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں لوگ شہید ہو چکے ہیں لیکن عالمی حقوق کے دعویدار اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فعال نظر نہیں آتے۔ اقوام متحدہ کو چایئے کشمیری عوام پر ہو نے والے مظالم اور بھارتی بربریت کو روکنے کے لئے بھارت پر زور ڈالے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیری عوام کے قتل وغارت سے گریز کرے اور پاکستانی حکومت کو چائیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں عا لمی سطح پر اجاگر کرے۔انھوں نے کہا کہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا جارہا ہے جب کہ مسئلہ کشمیر ہمارا بنیادی مسئلہ ہے اس مسئلے کو ہر سطح پراُٹھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پا کستا نی اور کشمیری عوام ایک جسم کے مانند ہیں اگر کشمیر پر مسلمانوں پر مظالم ہو نگے تو پا کستانی عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھائی جائے گی۔
تازہ ترین