• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ہائیرایجوکیشن کمیشن اپنے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام

 کراچی(سید محمد عسکری )وفا قی ہائیر ایجو کیشن کمیشن اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں اپنے ہی مقرر کردہ اہدا ف کے حصول میں ناکام  ہوگیا ہےروز نامہ جنگ کو دستیاب دستا ویز کے مطابق وفا قی ایچ ای سی میڈ یم ٹرم ڈیولپمنٹ فریم ورک 2010/15کے تحت پانچ سالوں میں پاکستان میں اعلٰی تعلیم کے فروغ کیلئے مختلف اہداف مقرر کئے تھے جس میں ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی درجہ بندی میں 500دنیا کی ٹاپ جامعات میں 5پاکستانی جامعات کا شامل ہونا ، دنیا کی بہترین جامعات کے ساتھ ، دنیا کی بہترین جامعات کے ساتھ مشترکہ طور پر 125اکیڈمک پرو گرامز کا اجراء، پاکستانی جا معات میں 50نئے پیشہ وارانہ ترقی کے مر اکز کا قیام ، جامعات اور انڈ سٹری کے مابین 50مشترکہ پراجیکٹس ، ٹیکنالوجی کے 60مر اکز اور 5ٹیکنالوجی پارک کا قیام نمایاں تھے لیکن وفا قی ایچ ای سی ان اہداف کے حصول میں ناکام رہ گئی۔ 2014/15/16میں ٹائمز ہائیر ایجو کیشن کی عالمی درجہ بندی کے مطا بق کوئی بھی پاکستانی جامعہ دنیا کی 500بہترین جا معات میں جگہ نہ بناسکی جبکہ بین الاقوامی جامعات کے اشتراک سے 125مشترکہ اکیڈمک پروگرامز کا ہدف بھی ممکن نہ بنایا جا سکا بلکہ برطانیہ کی بہترین لنکا سٹر یونیورسٹی کے ساتھ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفار میشن ٹیکنا لوجی کے دوہری ڈگری پرو گرام کی گزشتہ دو سالوں میں بھر پور مخا لفت کی گئی ۔ جامعات میں پانچ ٹیکنالوجی پارکس میں سے صرف ایک کا قیام عمل میں لایا جا سکا جبکہ ٹیکنالوجی کے 60 مراکز میں سے 20سے زائد قائم نہ ہو سکے ،دوسری جانب اعلی تعلیم تک رسائی میں 10فیصد اضافہ کا ہدف بھی حا صل نہ کیا جا سکا ، ماہرین تعلیم کے مطا بق پاکستان میں اعلی تعلیم کا شعبہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے با وجود صو بوں کو منتقل نہ ہو نے کی وجہ سے زبوں حالی کا شکا ر ہے ، وفاقی ایچ ای سی کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں 160سے زائد غیر مستند اعلی تعلیمی اداروں کی موجودگی اعلی تعلیم کے معیار پر سوا لیہ نشان ہے ، ماہرین تعلیم کے مطابق کیو ایس کی حالیہ رینکنگ کے مطابق دنیا کے پانچ میں سے چار بہترین اعلی تعلیم کے نظام کے حامل ممالک کا تعلق وفا قی طرز حکومت سے ہے جہاں پر پاکستان کے برعکس اعلی تعلیمی شعبہ کے فروغ کی ذمہ داری وفا قی اکا ئیوں کے دائرہ اختیا ر میں ہے۔
تازہ ترین