• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف اہم اسامیوں پر بھرتیوں کا سلسلہ جاری، متعدد ناپسندیدہ ملازمین فارغ

کراچی (سید محمد عسکری /اسٹاف رپورٹر) ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید اور قائم مقام رجسٹرارشیخ ندیم کی جانب سے مختلف اہم اسامیوں پر بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک گزشتہ کئی ماہ کے دوران ایک درجن سے زائد سلیکشن بورڈز ہو چکے ہیں جن میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، لیکچرارز اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں کر دی گئی ہیں جبکہ کئی ناپسندیدہ ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔ ان تمام معاملات میں گورنر ہائوس نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ ایک طرف سندھ یونیورسٹی کے قائم مقائم وائس چانسلر ڈاکٹر کلہوڑو کو گورنر ہائوس کے پرنسپل سیکرٹری محمد حسین سید نوٹس دیتے ہیں اور اس میں عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہیں کہ بطور قائم مقام وائس چانسلر آپ سندھ یونیورسٹی مین بھرتیاں نہیں کر سکتے لیکن گورنر ہائوس نے ڈائو یونیورسٹی کو بھرتیوں کے معاملے پرمکمل نظرانداز کر رکھا ہے وہاں جو ہو رہا ہے ہونے دیا جا رہا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سلیکشن بورڈ کی صدارت ایک اہم شخصیت کے بھائی جو پرووائس چانسلر کے عہدے پر تعینات ہوئے ہیں کرتے ہیں اور ایک سلیکشن بورڈ میں تو وہ موجود ہی نہیں تھے اس کی صدارت میڈیکل کالج کے پرنسپل نے کی جس میں پروفیسرز و ایسوسی ایٹ پروفیسر کی بھرتیاں کی گئیں۔دریں اثنا گورنر سندھ کے پرنسپل سکریٹری محمد حسین سید اور ڈاو کے قائم مقام رجسٹرار   سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا  اور ایس ایم ایس کا جواب بھی نہیں دیا۔ 
تازہ ترین