• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی  (  اسٹاف رپورٹر )کراچی میں انسداد پولیو مہم  پیر24اکتوبر سے شروع ہو گی۔ چھ روز جاری رہے گی ۔ 188یونین کونسلوں میں مہم پر عملد رآمد کیا جائیگا۔ 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔کمشنر کراچی اعجاز احمد خا ن کی زیر صدارت  ان کے دفتر میں ایک اجلاس میںپیر سے شروع ہو نے والی انسداد پولیو مہم کا جائزہ  لیا گیا ۔ جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی اسلم کھوسو، ایمرجنس آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو سندھ کے کو آرڈینیٹر فیاض جتوئی ، تمام ڈپٹی کمشنرز کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینٹر ڈاکٹر نصرت علی ، بل گیٹس ایند میلنڈا فائونڈیشن کے صوبائی کنسلٹنٹ احمد علی شیخ اور عالمی ادار ہ صحت کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پیر سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں انتظامات کی تفصیل سے کمشنر کراچی کو آگاہ کیا ۔ اجلاس کو بتا یا گیاکہ انسداد پولیو کے لئے ا نتظامیہ محکمہ صحت اور عالمی پارٹنرز بھر پور باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ کمیونٹی کے لوگوں سے رابطہ قائم ہے ۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے ۔ افسران قومی خدمت کے جذبہ سے کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہےتاکہ جلد از جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنایا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ اس سے قومی وقار اور بچوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں پر خصو صی توجہ دی جائے یقینی بنایا جا ئے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریںاپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں اس سے ان کے اندر پولیو وائرس کیخلاف وقوت مدافعت  میں اضافہ ہو گا ۔
تازہ ترین