• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوالیفائیڈ فارماسسٹوں کو رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا ،ڈاکٹر امرعلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن کی مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس پی جی اے ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدرفارمیسی گریجویٹس ایسوسی ڈاکٹرامرعلی نے کی۔ اجلاس میں کابینہ ارکان ڈاکٹرنعمان حیدرصدیقی، ڈاکٹراقرار ذوالفقار ، ڈاکٹرطلحہ، ڈاکٹریسرح خان، ڈاکٹروجاہت، ڈاکٹرمیسم اور ڈاکٹررافیعہ احمد سمیت تمام جامعات کے فارغ التحصیل فارماسسٹوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ سیکریٹریٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں فارماسسٹوں کو فارمیسی پریکٹس سرانجام دینے کے لیے ضروری رجسٹریشن کی بات چند مہینوں سے انتظار اور حوالے سے درپیش تکلیفوں پر غور وخوص ہوا اوراس ضمن میں مشکلات کو حل کرنے کے لیےحکمت عملی مرتب کی گئی۔ پی جی اے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرفارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر امرعلی نے کہاکہ گزشتہ کچھ مہینوں سے کوالیفائیڈ فارماسسٹوں کو رجسٹریشن کرانے میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں روزگار کے حوالے سے فارماسسٹوں کو پاکستان میں اور بیرون ملک مصیبتتیں برداشت کرنا پڑرہی ہیں جن کا فوری تدارک ہونا چاہیئے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فارماسسٹوں کے رجسٹریشن پروسیس کو سہل اور احسن طریقہ کار کے ذریعے کارآمد بنایا جائے اور اس سلسلے میں حائل تمام رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے۔
تازہ ترین