• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا دھرنا،ریڈ زون کی سکیورٹی کے لئے فوج طلب کرنے پر غور

اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے پیش نظر ریڈ زون کی سکیورٹی کے لئے فوج کو طلب کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ریڈ زون سمیت تمام اہم تنصیبات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے دھرنے کے پیش نظر ریڈ زون سمیت اہم تنصیبات کی سکیورٹی پاک فوج کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو یکم نومبر کو طلب کر لیا جائیگا۔ بیرونی سکیورٹی کے لئے ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
تازہ ترین