• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میڈیا گروپ کی ڈریم ہوم ایکسپو ریکارڈ توڑ رش کے ساتھ ختم،5 خوش نصیبوں کیلئے سونے کی چابیوں کا اعلان

لاہور(اکنامک رپورٹر)جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دو روزہ ڈریم ہوم ایکسپو    ریکارڈ توڑ رش کیساتھ ختم ہوگئی ،نمائش کے آخری روز 5خوش نصیبوں کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے سونے کی چابیوں کا اعلان کیا گیا ۔ رکن قومی اسمبلی حمزہ  شہباز شریف نے ڈریم ہوم میں شرکت کرنے والے 5 خوش نصیبوں کے لئے قرعہ اندازی میں سونے کی چابیاں نکالیں۔ڈریم ہوم میں شرکت کرنے والے نمائش کاروں نے ’’جنگ‘‘ کے زیراہتمام نمائش کو پراپرٹی کی کامیاب ترین ایکسپو قرار دیا اور بتایا کہ نمائش کاروں کو25سے 40ہزار انکوائریاں آئی ہیں جبکہ دوسرے روز رش کے باعث سینکڑوںشرکاء ہال کے باہرکھڑے رہےاور نمائش گاہ سے لوٹنے والوں کے باہر نکلنے کا انتظار کرنے کے بعد ہال میں داخل ہوئے اور اپنی باری کا انتظار کرتے رہے ۔رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ڈریم ہوم ایکسپو کے منتظمین کو اس کامیاب نمائش پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایسی نمائشوں سے عوام کو بہت آگاہی حاصل ہوتی ہے ۔  جنگ ڈریم ہوم ایکسپو کے نمائش کار اور فاسٹ مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اصغر گورایہ نے کہا کہ جنگ گروپ نے اس ایکسپو کے ذریعے عام آدمی کو ایک چھت تلے رئیل اسٹیٹ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی ہیں ۔ ایکسپو جنگ گروپ کی ایک کامیاب کاوش ہے جسے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری تحسین کی نظروں سے دیکھتی ہے۔ ماڈل ہائوسنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان چیمہ نے جنگ گروپ کی اس کوشش کو سراہا اور کہا کہ ایسے ایونٹس ریگولر ہونےچاہئیں۔ اطہر مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اطہر محمود نے کہا کہ اس ایکسپو کے ذریعے پورے ملک میں رئیل اسٹیٹ کے بارے میں لوگوں کو انفارمیشن ملی ہے۔ گوادر رئیل اسٹیٹ کے اعتبار سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جس سے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ایکسپو کے اختتام سے قبل پانچ خوش نصیبوں کو سونے کی چابیاں دی گئیں۔ اس موقع پر سینئر صحافی  پرویز بشیر اور افتخار احمد بھی موجود تھے۔ جن خوش نصیبوں کوقرعہ اندازی میں چابیاں ملیں ان میں زبیر الدین، عبدالرافع، مسرت محبوب، کاشف بدر اور کرامت علی شامل تھے۔ جنگ گروپ کے عرفان اشرف نے پہلے  اور دوسرے روز پانچ ،پانچ سونے کی چابیاں حاصل کرنے والوں میں  چابیاں تقسیم کیں۔سونے کی چابی حاصل کرنے  والے زبیر الدین نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ ڈریم ہوم میں شرکت کیلئے آئے تھے اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں سونے کی چابی مل جائے گی۔  وہ بہت خوش ہیں اور ایکسپو کا اہتمام کرنے والے جنگ گروپ کے   لوگوں  کے لئے ہمیشہ دعاگو رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایکسپو میں یہ دیکھنے کیلئے  آئے  تھے کہ کون سے ڈویلپر کے ذریعے انہیں ان کی سکت کے مطابق پلاٹ یا گھر مل سکتا ہے۔ تاہم وہ ابھی اس کا فیصلہ نہیں کر سکے اور آئندہ دنوں میں اس کو سٹڈی کریں گے۔ زبیر الدین نے کہا کہ انہیں اور ان کی فیملی کو جنگ گروپ کی سونے کی چابی سے حیرت انگیز خوشی ملی ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس گروپ اور ایکسپو کرنے والوں کو ہم جیسے لوگوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ کرامت علی نے بتایا کہ وہ قصور سے ایک دوست   کی دعوت پر   ایکسپو میں شرکت کیلئے اپنی موٹرسائیکل پر لاہور آئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ جنگ گروپ، اس کے مالکان اور یہ ایکسپو کرانے والوں کے لئے ہمیشہ دعا گو رہیں گے۔   انہوں نے کہا کہ  اس ایکسپو میں شرکت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اب قصور کی بجائے گھر لاہور میں بنائیں گے۔
تازہ ترین