• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد ، کیبل آپریٹر اور اسکے ساتھیوں کا پیمرا ٹیم پر تشدد

حا فظ آباد(نمائندہ جنگ)حافظ آباد میں غیر قانونی کیبل اور ممنوعہ چینل بند کروانے کے لئے جانے والی پیمرا ٹیم پر کیبل آپریٹر نے مبینہ طور پر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا۔ گذشتہ روزپیمرا انسپکٹر سید اسعد عباس کاظمی کی سربراہی میں ٹیم کے اراکین عاطف رشید، برکات حسین وغیرہ کھنہ بھٹیاں گئے جہاں انہوں نے  غیر قانونی کیبل کو بند کروانے کی کوشش کی تو کیبل آپریٹر حامدعلی نے اپنے  ساتھیوں سمیت پیمرا ٹیم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا اور بعد ازاں ملزمان فرار ہوگئے۔ انسپکٹر سید اسعد عباس نے 40سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ جلالپور میں درخواست دے دی ہے۔ 
تازہ ترین