• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالا کوٹ عزیز ہے،تقدس کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کرونگا، فاروق نائیک

لاہور ( آن لائن ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار اور ممتاز قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ مجھے کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ وکلاء نے منتخب کرانا ہے لہٰذا میں منتخب ہوکر وکلاء برادری کے مفادات کا تحفظ کروں گا۔ اپنے اعزاز میں دئیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عدالتوں میں ریلیف وکلاء کے چہروں کو دیکھتے ہوئے نہیںمیرٹ پر ملنا چاہیے کالا کوٹ مجھے بڑا عزیز ہے جس کے تقدس کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کروں گا۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ وکلاء قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں کسی کو حق نہیں کہ وہ قانون کی سرحد پار کرے وکلاء قانون کی حدود کو پار کریں گے تو ملک میں انتشار پھیلے گا انہوںنے کہا کہ وکلاء سمیت جہاں بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے لوگ ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے اور یہ احتساب بلاامتیاز بلاتفریق ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ اب وکلاء نے اپنا اور اپنے پیشے کا وقار خود بلند کرنا ہے پیپلزپارٹی لائرز فورم کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں وکلاء کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ 
تازہ ترین