• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر اسپتال سے اغواہ ہونے والی 5ماہ کی بچی کا پولیس سراغ نہیں لگا سکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قطر اسپتال سے اغواہ ہونے والی 5ماہ کی بچی کا پولیس سراغ نہیں لگا سکی ۔ پانچ ماہ کی فابیہ کو 17اکتوبر کی دوپہر کو اغواہ کیا گیا تھا۔اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ قطر اسپتال میں لگے تقریبا ًتمام کیمرے خراب ہیں ۔کیمرے ٹھیک نہ ہونے سےپولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی ہے۔بچی کو اس کی نانی سے ایک خاتون نے اغوا کیاتھا۔پولیس کے مطابق بچی کی نانی بچی کو اغوا کرنے والی عورت کا اسکیچ بنوانے سے قاصر ہے۔دوسری جانب بچی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے صرف مقدمہ درج کیااسکے بعد پولیس نے تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں کی ہے اور نہ ہی پولیس کی جانب سے بچی کو ڈھونڈنے کےلیے ٹھوس اقدامات نہیں کیےگئےہیں۔
تازہ ترین