• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور: سیاسی رہنماکے قافلے پر فائرنگ،جوابی کارروائی پرملزمان گاڑی چھوڑ کرفرار

پنجگور(نامہ نگار) پنجگور کے قریب نامعلوم افراد کی سیاسی رہنما کے قافلے پر فائرنگ جوابی کارروائی پر مسلح افراد گاڑی چھوڑ کرفرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد بلوچ تسپ میں کارنر میٹنگ ختم کرکے گرمکان آرہے تھے کہ خدابادان سراوان کے قریب نیون کور میں گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نےان کے قافلے پر فائرنگ کرنے کردی جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواپولیس اور ایف سی نے موقع پر پہنچ کر گاڑی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین