• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹی کی جیل سے 170 قیدی فرار، پولیس اہلکار سمیت 2 ہلاک

پورٹ اوپرنس (جنگ نیوز) کریبین جزائر کے ملک ہیٹی کی جیل سے 170 قیدی فرار ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار اور ایک قیدی ہوگیا۔ ہیٹی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  جیل میں قید ملزمان نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا اور گارڈز کو یرغمال بنا کر فائرنگ کرتے ہوئے نامعلوم مقام کی جانب بھاگ گئے، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 3 قیدی شدید زخمی ہوئے جن میں ایک قیدی  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ مفرور قیدیوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔ مقامی جیل حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 11 افراد کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے امن مشن پر تعینات اہلکاروں کی مدد سے باقی مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔   
تازہ ترین