• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول میں حملے اور اغوا ہونے کا خدشہ ہے، امریکا کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

استنبول (اے ایف پی) امریکا نے استنبول میں اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہاں دہشتگردانہ حملے اور غیر ملکیوں کے اغوا کا خطرہ ہے ، استنبول میں امریکی قونصلخانہ نےایک پیغام جاری کیا ہے کہ دہشتگردوں نے شہر میں امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی اپنی جارحانہ کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں ، ایک آن لائن پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی پہلے سے ہی کی جاچکی ہو یا پھر بغیر کسی دھمکی یا معمولی وارننگ کے بعد کئے جائیں تاہم یہ حملے مسلح حملوں، لوگوں کے اغوا، بم دھماکوں یا دیگر پرتشدد کارروائیوں تک محدود نہیں ہوسکتے۔
تازہ ترین