• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس عدالت کا اسکارف پہننے والی مسلمان ملازمہ کے حق میں فیصلہ

جنیوا (اے ایف پی) سوئس عدالت نے اسکارف پہننے کی وجہ سے ملازمت سے برخاست کی جانے والی مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ دیدیا، ایک مقامی کمپنی نے اسکارف کی وجہ سے مسلمان خاتون کو نوکری سے نکال دیا تھا، یہ سوئٹزرلینڈ میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے، دارالحکومت برن کی علاقائی عدالت نے 29 سالہ سربین خاتون کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ ملازمہ کے تمام بقایہ جات ادا اور ان کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کمپنی ملازمہ کے اظہار رائے کے آئینی حق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی تھی۔ خاتون کا نام عابدہ بتایا گیا ہے جنھیں جنوری 2015 میں نوکری سے اس وقت نکال دیا گیا تھا جب انہوں نے اسکارف پہننا شروع کیا تھا، وہ گزشتہ 6 برس سے اس کمپنی سے وابستہ تھیں، کمپنی کے مالک کا موقف تھا کہ خاتون کی جانب سے اسکارف پہننا حفظان صحت سے متعلق صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، مسلمان خاتون نے روزانہ اپنے اسکارف کو دھو کر پہننے یا پھر ڈسپوزل اسکاف پہننے کی پیشکش بھی کی تھی تاہم کمپنی کے مالک کا موقف تھا کہ وہ اسکارف پہننا یا نوکری چھوڑ دے۔
تازہ ترین